موٹی ہونے کا طعنہ‘ ایشوریا نے فلم میں کام کیلئے وزن کم کر لیا

منگل 25 مارچ 2014 23:01

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) بالی وڈ میں شادی شدہ ہیروئنوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ فہرست میں ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ ، اداکارہ کاجل ، اداکارہ شلپاشیٹھی اور آخر میں ایشوریہ رائے کا نام شامل ہے۔

(جاری ہے)

کسی کو فلم میں کام ملا تو کسی کو کورا جواب، سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ حسینہ ایشوریہ رائے کو پروڈیوسر صاف انکار تو نہ کر سکے بس اتنا کہ آپ شادی کے بعد کافی موٹی ہو گئیں ہیں۔ فلموں میں واپسی کیلئے آپ کو وزن کم کرنا ہو گا۔ میڈیا نے چٹ پٹی خبریں لگائیں تو ایشوریہ نے اس طعنے سے جان چھڑانے کی ٹھان لی۔ تازہ خبر کے مطابق ایشوریہ رائے نے دو ماہ کے اندر غیرمعمولی طور پر وزن کم کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :