چینی ہتھیاروں کے تین بڑے خریدار پاکستان بنگلادیش اور برما ہیں

چینی ہتھیاروں‌کے 3 بڑ

منگل 25 مارچ 2014 21:38

چینی ہتھیاروں کے تین بڑے خریدار پاکستان بنگلادیش اور برما ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) چینی ہتھیاروں کے تین بڑے خریدار پاکستان بنگلادیش اور برما ہیں،گزشتہ پانچ برسوں میں مجموعی چینی اسلحے کی فروخت میں سے55فی صد پاکستان نے حاصل کیا۔ برطانوی اخبار”آئرش ٹائمز“ لکھتا ہے کہ چین کے ہتھیاروں کی قیمت کم ہے لیکن ٹیکنالوجی میں وہ کم نہیں،اسی لئے فرانس کو اس میدان میں پیچھے کردیا۔

چینی اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ممالک وہ ہیں جو کم یا اوسط آمدنی کے حامل ہیں ، اس کے اسلحے کا تین چوتھائی حصہ تین ممالک پاکستان، بنگلادیش اور برما کو جاتا ہے۔امریکی دفاعی نیوز سائیٹ اسٹریٹجی پیج کے مطابق2008سے2012تک چین نے11.2ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا جن میں55فی صد پاکستان نے حاصل کیا سات فی صد برما نے لیا۔

(جاری ہے)

روس نے2013میں ریکارڈ دفاعی سازو سامان فروخت کیا،روسی برآمد کنند ہ ہتھیاروں کی قیمت 13.2ارب ڈالر رہی،اسے اسلحہ مارکیٹ میں زیادہ تر چین سے خطرہ ہے۔

روسی حکام اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آئندہ چند برسوں میں ملکی اور غیر ملکی استعمال کیلئے ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ متوقع نہیں،عالمی سطح پر ان کے ہتھیاروں کی فروخت گھٹ رہی ہے۔اس وقت عالمی سطح پر جیٹ اور ہیلی کاپٹر کی فروخت کا نصف اور طیارہ شکن نظام کا 25فی صد روسی ہے،روس کو ابھی اسلحہ کے آرڈر مل رہے ہیں کیونکہ مغرب کی نسبت آج بھی روسی اسلحہ سستا ہے۔روسی خبررساں ادارے RIA Novostiکے مطابق رواں برس روس نے دو ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا اور اس کے پاس اس وقت47ارب ڈالر کے آرڈر ہیں۔گزشتہ برس روس نے بھارت کو4.78ارب ڈالر کا دفاعی سازوسامان فروخت کیا۔

متعلقہ عنوان :