جوہری مواد شدت پسند وں کے ہاتھ لگنے سے بچائیں، ہیگ کانفرنس اعلامیہ

منگل 25 مارچ 2014 21:38

جوہری مواد شدت پسند وں کے ہاتھ لگنے سے بچائیں، ہیگ کانفرنس اعلامیہ

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء)ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں ہونے والی تیسری نیوکلیئر سمٹ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوہری مواد کو القاعدہ جیسی شدت پسند تنظیموں کے ہاتھ لگنے سے بچائیں، جوہری توانائی والے ممالک افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو کم کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان نے بیان جاری کیا کہ نیوکلیئر سیکیورٹی بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، نیوکلیئر سیکیورٹی کیلئے عالمی برداری کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کا موٴقف تھا کہ نیوکلیئر سیکیورٹی حکومت کی قومی ذمے داری ہے، فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے نیوکلیئر سیکیورٹی کیلئے تعاون بڑھانا چاہیے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے اعلان کیا کہ جوہری تحفظ کانفرنس2016ء شکاگو میں منعقد ہوگی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ سربراہ اجلاس کا اہم نکتہ باتیں نہیں بلکہ اقدامات ہیں۔