ایرانی پیٹرول ودیگر اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کرنے والے ادارے ناکام ہیں، تنظیم نو کی ضرورت ہے،گورنر بلوچستان

منگل 25 مارچ 2014 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایرانی پیٹرول ودیگر اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کرنے والے ادارے ناکام ہیں ان کی تنظیم نو کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بات منگل کو کوئٹہ میں مقامی گرلز اسکول کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں گذشتہ آٹھ نو ماہ کے دوران امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ کچھ عرصے میں مزید حالات بہترہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس ہے وہ اس کو دیکھ رہے ہیں اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے اثرات پورے ملک پر ہی نہیں بلکہ پورے خطے پر پڑیں گے اور اگر خدانخواستہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا نتیجہ بہت خطرناک ہوگا ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کو امن وامان کے قیام کیلئے بار بار اس لئے اختیار دیا جاتا ہے کہ پولیس اپنا کردار ادا نہیں کرپاتی ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبائی سب جیکٹ ہے اور ہم یونیورسٹیز کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :