پانچ سال بعد عوام کے پاس دوبارہ اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگنے جائینگے ‘ حمزہ شہباز شریف،وزیر اعظم نواز شریت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں ،پیشرفت جاری ہے ‘ رہنما (ن) لیگ
منگل 25 مارچ 2014 21:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں اور اس طرف پیشرفت جاری ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے راستے کھلنے چاہئیں اور دونوں ممالک مل کر خطے کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے انشا اللہ اس بحران سے نجات حاصل کرینگے ۔
منگل کے روز لاہور میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ صرف بجلی کی موجودہ طلب کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں بلکہ ہم نے آنے والے بیس پچیس سالوں کی منصوبہ بندی کر کے اس پر بھی عملی کام کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
سستی بجلی کی پیداوار کے لئے کوئلے اور ہائیڈل منصوبوں کو ترجیح دی جارہی ہے اور انشا اللہ جب دوبارہ عوام کے پاس جائینگے تو سر خرو ہو چکے ہوں گے اور عوام کے پاس دوبارہ اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگنے جائینگے ۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف بھارت بلکہ تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت اس طرف پیشرفت بھی کر رہی ہے۔ بھارت اور پاکستان کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہیے دونوں ممالک نہ صرف خطے کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں بلکہ اس خطے کو بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.