لاہور ہائیکورٹ،شریف خاندان بینک قرضہ کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی

منگل 25 مارچ 2014 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان بینک قرضہ کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے سیل کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کے روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کی سماعت کی۔بینک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اتفاق فاؤنڈری بینک نادہندہ ہے جس کی بناء پر درخواست دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

شریف فیملی کے وکیل اشتر اوصاف علی نے بتایا کہ اتفاق فاونڈری کے تمام اثاثے بینک کے سپرد کئے جا چکے ہیں۔یہ اثاثے بینک قرضوں سے کہیں زیادہ ہیں لہٰذادرخواست کو غیر موثر قرار دیا جائے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینک اور اتفاق فاونڈری باہمی اتفاق رائے سے معاملے کو طے کر لیں جو بولی مل چکی ہے اسی قیمت پر اتفاق فاونڈری کو فروخت کر دیا جائے معاملے کو جلد نمٹانا تمام فریقین کے لئے سود مند ہو گا۔