پنجاب حکومت نے ایڈہاک فارماسسٹس کو مستقل کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی
منگل 25 مارچ 2014 21:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) پنجاب حکومت نے ایڈہاک فارماسسٹس کو مستقل کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔منگل کے روز لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران حکومت پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو دستیاب خالی نشستوں پرمستقل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
عدالت عالیہ نے دستیاب خالی نشستیں نہ ہونے کے باوجود ایڈہاک فارماسسٹس کو بھی مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جو ممکن نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
فارماسسٹس کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایڈہاک فارما سسٹس پنجاب پبلک کا امتحان پاس کر کے ایڈہاک نوکری کرتے رہے جنہیں عدالت عالیہ نے قوانین کے تحت مستقل کرنے کاحکم دیا۔فاضل بنچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے اس کیس کی سماعت کر چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.