ہندوستانی فوج کے پاس صرف 20دنوں کی جنگ کے لیے بھی گولہ بارود موجودنہیں،بھارتی اخبار کا انکشاف،فوج کے پاس گولہ بارودکی کمی ،ٹینکوں،ائیردفاعی نظام،توپ خانہ کے لیے ایمیونیشن تک نہیں،رپورٹ میں دعو یٰ، 39اسلحہ سازفیکٹریوں میں ہماری ضرورت کے مطابق پیداوارنہیں ہورہی،بھارتی فوجی افسرکا بھی اعتراف

منگل 25 مارچ 2014 21:05

ہندوستانی فوج کے پاس صرف 20دنوں کی جنگ کے لیے بھی گولہ بارود موجودنہیں،بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) بھارتی اخبار نے انکشاف کیاہے کہ دنیا کی دوسری بڑی بھارتی فوج کے پاس گولہ بارود کی کمی ہے اورحالت اتنی خراب ہے کہ اس کے پاس صرف بیس دنوں کی جنگ کے لیے بھی گولہ بارودناکافی ہے،رپورٹ کے مطابق بارہ لاکھ جوانوں اورافسروں والی ہندوستانی فوج کے پاس گولہ بارود کی کمی ہوگئی ،ٹینکوں،ائیردفاعی نظام،توپ خانہ کے لیے بھی ایمیونیشن نہیں ہے لیکن فوج خاموش ہے ،

اخبار کے مطابق اب بھی اس سلسلے میں جو کوششیں کی جارہی ہیں اس کے مطابق بھی صورتحال میں 2019تک ہی بہتری آسکتی ہے،اخبار نے رپورٹ میں کہاکہ فوج نئی حکومت بننے کا انتظارکررہی ہے تاکہ 19250کروڑ روپے کے گولہ بارودکی خریداری ہوسکے اس سے ہی فوج پوری جنگ لڑنے کے قابل ہوسکے گی،گولہ بارود کی کمی کو فوری طورپر دورکرنااس لیے بھی ضروری ہوگیاہے کہ فوج نے نیا دفاعی نظام تیارکرنے کا آغازکردیاہے جس میں 90000جوان اورافسرہوں گے،ہمایہ کی خودمختاری برقراررکھنے کے لیے یہ تیاری کی جارہی ہے،اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ایک افسرنے بتایاکہ 39اسلحہ سازفیکٹریوں میں ہماری ضرورت کے مطابق پیداوارنہیں ہورہی۔

متعلقہ عنوان :