تربت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

منگل 25 مارچ 2014 21:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء)تربت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام تربت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4.8تھی اور زلزلے کا مرکزاورماڑہ شے 65کلو میٹر دور شمال میں تھا زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے فوری طور پرکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی