پنجاب میں دس سے اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ برقرار، بجلی بندش سے گھریلو اور کمرشل صارفین شدید مشکلات سے دوچار ، پیداوارنو، طلب12ہزار میگاواٹ ہے،این ٹی ڈی سی،لوڈشیڈنگ سے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت،زرعی شعبہ بھی متاثر، سردیوں میں ریلیف نہیں،گرمیوں میں ناجانے کیاہوگا،شہری بلبلااٹھے

منگل 25 مارچ 2014 19:01

پنجاب میں دس سے اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شارٹ فال تین ہزار ..

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) خوشگوارموسم کے باوجود پنجاب بھر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،دس سے اٹھارہ گھنٹے کی بجلی بندش نے گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، طویل بجلی بندش کے باعث بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ ٹیوب ویلز بند ہونے سے زراعت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق این ٹی ڈی سی حکام نے بتایاکہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے، بجلی کی پیداوار 9 ہزار جبکہ طلب12 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بھی انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا، اب گرمیاں آ رہی ہیں حکومت بجلی کے معاملے میں نا جانے ان کے ساتھ کیا سلوک کرے گی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں دس سے بارہ گھنٹے کی بجلی بندش نے شہریوں کی زندگیاں عذاب بنا دی ہیں۔

(جاری ہے)

بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم کر دئیے ہیں۔ فیصل آباد، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ساہیوال، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، سرگودھا، راجن پور سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چودہ سے سولہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

طویل بجلی بندش کے باعث بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ ٹیوب ویلز بند ہونے سے زراعت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بھی انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا، اب گرمیاں آ رہی ہیں حکومت بجلی کے معاملے میں نا جانے ان کے ساتھ کیا سلوک کرے گی۔