قومی اسمبلی میں کم سنی کی شادی کی روک تھام کا بل پیش ،سپیکر نے بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

منگل 25 مارچ 2014 18:59

قومی اسمبلی میں کم سنی کی شادی کی روک تھام کا بل پیش ،سپیکر نے بل کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی میں منگل کو کم سنی کی شادی کی روک تھام کا بل پیش کر دیا گیا اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے بل کو غیر شرعی قراردیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تاہم حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کئے جانے پر سپیکر نے بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا مسلم لیگ (ن) کی ماروی میمن نے کم سنی کی شادی کی روک تھام ایکٹ 1929 ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل ایوان میں پیش کیا

جس پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ وہاں اس معاملے پر تفصیلی بات ہو سکے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ شریعت کے منافی بل ایوان میں پیش نہ کئے جائیں اسلامی نظریاتی کونسل اس پر اپنی سفارشات دے چکی ہے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ قائمہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو بھی مد نظر رکھے گی حکومت کی طرف مخالفت نہ کئے جانے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :