امریکی بحری اڈے پر نامعلوم افرادکی فائرنگ،دوافرادہلاک،جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے، واقعے کے بعد امدادی اداروں کی درجنوں گاڑیاں عمارت کے گرد جمع،ہیلی کاپٹروں نے علاقے کی نگرانی شروع کر دی ،اوباماکی مذمت

منگل 25 مارچ 2014 18:58

امریکی بحری اڈے پر نامعلوم افرادکی فائرنگ،دوافرادہلاک،جوابی کارروائی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) امریکی بحری اڈے پر فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ، فائرنگ کے بعد اڈے کو بند کردیاگیا،جوابی کارروائی میں دوحملہ آور بھی مارے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ امریکہ میں نارفوک کے بحری اڈے پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں بحریہ کے ایک سیلر سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔

فائرنگ کے بعد اڈے کو بند کردیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دارالحکومت واشنگٹن میں واقع نیوی یارڈ میں فائرنگ کر کے دوافرادکو نشانہ بنایاگیا، انھوں نے کہا کہ اس وقت تک حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم ان کے پاس اسے دہشتگردی کا حملہ قرار دینے کے لیے کوئی وجہ نہیں ہے۔

امریکی بحریہ کے کمانڈر ٹم جیورس نے کہا کہ وہ عمارت کی چوتھی منزل پر تھے جب انہوں نے گولیوں کی آوازیں سنی۔

اس واقعے کے بعد امدادی اداروں کی درجنوں گاڑیاں عمارت کے گرد جمع ہوگئیں جبکہ ہیلی کاپٹروں نے علاقے کی نگرانی شروع کر دی۔اس یارڈ میں تقریباً تین ہزار افراد کام کرتے ہیں۔امریکی نیوی کے مطابق واشنگٹن نیوی یارڈ امریکی بحریہ کا سب سے پرانا ساحلی ٹھکانا ہے اور اسے پہلی بار 19 ویں صدی میں کھولا گیا تھا۔امریکی صدر براک اوباما نے فائرنگ کے اس واقعے مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :