دنیا کی جاسوسی کرنے والی امریکی سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات کم کرنے کا بل تیار ،اوباما جلد بل پارلیمنٹ کو بھجوائیں گے،منظورہونے پر این ایس اے کا ڈیٹا جمع کرنے کا نظام ختم ہو جائیگا

منگل 25 مارچ 2014 18:58

دنیا کی جاسوسی کرنے والی امریکی سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات کم کرنے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) پوری دنیا کی جاسوسی کرنے والی امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات کم کرنے کا بل تیار کر لیا گیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق اوباما انتظامیہ نے بتایاکہ ریکارڈ صرف فون کمپنیوں کے پاس ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

سب کی جاسوسی کرنے والے امریکی ادارے این ایس اے کی شہریوں کے موبائل فون تک رسائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،حکام کے مطابق ادارے کا کام محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس کو جاسوسی پروگرام سے متعلق نیا قانون لانے کی تجویز پیش کی ہے جس کے مطابق اوباما انتظامیہ تمام ریکارڈ فون کمپنیوں کے پاس رکھنا چاہتی ہے۔امریکی صدر جلد کانگریس کو یہ تجویز بھیجیں گے اور بل کے پاس ہونے پر این ایس اے کا ڈیٹا جمع کرنے کا نظام ختم ہو جائے گا۔یہ ادارہ بھی صرف کسی جج کی اجازت سے ہی لوگوں کا فون کا ریکارڈ حاصل کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :