پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر مسٹرفلپ بارٹن کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

منگل 25 مارچ 2014 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر مسٹرفلپ بارٹن نے منگل کے روز گورنرہاوس پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئرشوکت اللہ سے ملاقات کی۔وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اورباہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے صوبے اور فاٹا کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو مزیدمستحکم کرنے کے سلسلے میں حکومت برطانیہ اوربرطانوی عوام کی جانب سے کیاجانے والا تعاون بھی زیربحث آیا اور گورنر نے ایسا ممکن بنانے کے ضمن میں معزز مہمان کی مددکا شکریہ ادا کیا۔

گورنر نے اس ضمن میں خاص طورپر برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈی۔ ایف۔آئی۔ڈی کی جانب سے مزیدمفید تعاون کی اہمیت کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں ہر ممکن مدد کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :