جماعت اسلامی نے پولیس رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

منگل 25 مارچ 2014 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پولیس کے رویے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کروادی۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن لاہور میں سسرال اور پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ خاتون کی خود سوزی کے حوالے سے جمع کروائی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ خودسوزی کاچند دنوں میں ہونے والایہ دوسراواقعہ ہے اس سے قبل ایک واقعہ چند روز پہلے مظفر گڑھ میں ہوا اور خودسوزی کرنے والی بچی جان سے گزرگئی۔

اب یہ دوسرا واقعہ لاہورمیں ہوا ہے۔ان دونوں واقعات میں مشترک بات یہ ہے کہ ان دونوں خواتین نے پولیس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا۔ضرورت ہے کہ حکومت پولیس رویے کی اصلاح کے لئے جامع اور مضبوط اقدامات کرے۔