خواتین ہمت اور جذبے سے آگے بڑھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں‘ لیلیٰ

منگل 25 مارچ 2014 16:10

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ اگر خواتین اسی طرح ہمت اور جذبے سے آگے بڑھتی رہیں تو وہ دن دور نہیں جب انہیں مردوں کے برابر تسلیم کر لیا جائے گا ، آج خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نہ صرف خدمات سر انجام دے رہی ہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لئے قانون سازی اور دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں وہ عزت و احترام نہیں دیا جاتا جسکی وہ حق دار ہیں ۔

یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ خواتین ہمت او رجذبے سے آگے بڑھ رہی ہیں اور اپنا آپ منوا رہی ہیں ۔ لیلیٰ نے کہا کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ جستجو کرتی ہیں لیکن انکی کامیابیوں کو اس طرح اجاگر نہیں کیا جاتا جس طرح مردوں کی کامیابی کو پیش کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :