ٹارگٹڈ آپریشن سے قتل کی وارداتیں کم ہوئیں،کراچی پولیس چیف شاہد حیات

منگل 25 مارچ 2014 15:32

ٹارگٹڈ آپریشن سے قتل کی وارداتیں کم ہوئیں،کراچی پولیس چیف شاہد حیات

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن سے شہر میں قتل کی وارداتیں کم ہوئی ہیں البتہ موبائل چھینے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل پر سوار پولیس کا ریپڈ رسپانس یونٹ اگلے ماہ سے کام شروع کردے گا ،کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران موبائل فون چھینے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہاکہ آپریشن کے دوران قتل کی وارادتیں کم ہوئی ہیں اور اس سال کے اختتام تک قتل کی وارداتوں میں پچاس فیصد تک کمی لے آئینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر میں ریپڈ رسپانس کے طورپر پولیس کی بائیکس فورس لانے کااعلان بھی کیا جو اگلے ماہ کے وسط تک کام شروع کردے گی ۔

متعلقہ عنوان :