سپریم کورٹ کاخضدار لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ کل پیش کرنیکا حکم

منگل 25 مارچ 2014 14:32

سپریم کورٹ کاخضدار لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ کل پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) خضدار سے ملی لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ کل پیش کی جائے سپریم کور ٹ نے خضدار سے ملنے والی لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ کیلیے بلوچستان حکومت کو کل تک کی مہلت دی ہے ،سپریم کورٹ کے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان بے امنی کیس کی سماعت کی ، عدالت نے گذشتہ ماہ خضدار میں اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرانے پر برہمی کا اظہا رکیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم جاری کیا کہ صوبائی حکومت ملنے والی لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ کل تک پیش کرے ، کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :