بڑھتی ہوئی عمر کیساتھ اداکاری کی محبت میں اضافہ ہو رہا ہے‘اداکارہ کیٹ ونسلٹ

منگل 25 مارچ 2014 14:09

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) ہالی ووڈ سٹار اور فلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کیساتھ اداکاری کیلئے ان کی محبت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کیساتھ اداکاری کیلئے ان کی محبت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ کیٹ ونسلٹ کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھتی جا رہی ہے اداکاری کیساتھ میری محبت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کردار کرتے ہوئے میں اب بھی زیادہ محتاط رہتی ہوں۔ میری خواہش ہوتی ہے کہ سال میں کم از کم ایک فلم ضرور کروں۔

متعلقہ عنوان :