ہالی وڈ کی نئی ہارر تھرل فلم13سینزکا ٹریلرجاری کر دیا گیا

منگل 25 مارچ 2014 14:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) پیسوں کی خاطر خطرناک گیم کاحصہ بننے والے شخص کے گِرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ہارر تھرل فلم13سینز(13 Sins )کا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارڈینیئل اسٹیم کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی کا آغاز ایک ایسی پْر اسرار فون کال سے ہوتا ہے جسکے ذریعے ایک پریشان حال شخص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اْسے ایسے گیم شو کا حصہ بنا لیا گیا ہے جو 13خطرناک ٹاسکس پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

فون پر نا معلوم شخص کی جانب سے پوشیدہ کیمروں کی نگرانی میں تمام ٹاسکس کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اس شخص کو ملین ڈالرز کا انعام دئیے جانے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہالیو وڈ اداکاررون پرلمین، مارک ویبر، روٹینا ویزلی،کرسٹوفر بیری اوربرٹنی ایلگر اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے جبکہ سنسنی خیز واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم18اپریل کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :