کنگنا رناوٹ کے معاوضے کو بھی پر لگ گئے

منگل 25 مارچ 2014 14:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) بالی ووڈ فلم ”کوئین“ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد کنگنا رناوٹ کے معاوضے کو بھی پر لگ گئے- ایک فلم کے پانچ کروڑ مانگنے لگیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کوئین نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

(جاری ہے)

گیارہ کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی کوئین اپنے تیسرے ہفتے میں ہی چالیس کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ جس کے بعد کنگنا نے بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔ تین کروڑ لینے والی اداکارہ اب نئی فلموں کے لئے پانچ کروڑ مانگ رہی ہیں۔ کنگنا ان دنوں اپنی نئی فلم REVOLVER RANI کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس فلم کے حوالے سے بھی خاصی پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :