ملائشین ایئرلائن کا مسافروں کے لواحقین کو فی کس 5ہزارڈالردینے کااعلان

منگل 25 مارچ 2014 12:29

ملائشین ایئرلائن کا مسافروں کے لواحقین کو فی کس 5ہزارڈالردینے کااعلان

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی کھوج بین الاقوامی سطح پر ابھی ختم نہیں ہوئی ، لیکن ملائیشیا نے طیارہ تباہ ہونے کااعلان کردیا، ادھر ائیرلائنز کے حکام نے بدقسمت پرواز ایم ایچ 370 کے متاثرہ خاندانوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی پیش کش کی ہے۔ملائیشین حکام کی جانب سے طیارے کی تلاش ختم کردی گئی۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے طیارے کے بحرہند میں تباہ ہونے کا اعلان کیا،لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کس بنیاد پر جہاز کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی بات کررہے ہیں، نہ جہاز کا ملبہ ملا ، نہ بلیک باکس نہ کوئی اور نشانی ، جبکہ چین اورآسٹریلیاکی طرف سے سیٹلائٹ پر جن مقامات کی نشاندہی ہوئی وہاں بھی ابھی تک کسی کی رسائی نہیں ہوسکی ، یہی وجہ ہے کہ لواحقین کا تجسس اور افسوس بڑھ گیا، اور انہوں نے ملائیشین حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ،بیجنگ میں سیکڑوں افراد ملائیشیا کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرنے لگے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ، دوسری طرف چین نے بھی ملائیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے متعلق ثبوت فراہم کیے جائیں ،طیار ے میں سوار 239 مسافروں میں سے 153 چینی شہری تھے ، آج آسٹریلوی حکام نے کہا کہ طیارے سے متعلق ملبہ یا کوئی شے دریافت نہیں ہوئی ، جس سے طیارے کی شناخت ہو،زمین کے دور افتادہ علاقے میں یہ ایک بڑ اآپریشن ہے ، تاہم خراب موسم کے باعث بحر ہند میں طیارے کی تلاش روک دی گئی ہے ۔

ملائیشیا ائیر لائنز کے سی ای اونے پریس بریفنگ میں مسافروں کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ایم ایچ 370 کے ساتھ کیاہوا؟؟ قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن ابھی تحقیقات جاری ہیں،انہوں نے مسافروں کے لواحقین کو پانچ ہزار ڈالرز فی کس دینے کی پیش کش بھی کی۔کچھ روزقبل ملائیشیا طیارے کی انشورنس کمپنی نے بھی انشورنس کی رقم ادا کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :