ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا تو جیت ہماری ہی ہوگی، نجم سیٹھی

منگل 25 مارچ 2014 12:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گی اور اگر فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا تو جیت ہماری ہی ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، ایونٹ میں آسٹریلیا کو ہرانا معمولی بات نہیں اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اس بنیاد پر وہ کہتے ہیں کہ پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا تاہم اس کے آگے کے مراحل میں کامیاب ہونے کا انحصار کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ سے قبل کھلاڑی حد سے زیادہ پراعتماد تھے جو انہیں لے ڈوبی، کھلاڑیوں کو اس کا احساس ہوگیا ہے اور اگر اس میگا ایونٹ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا تو اس کامیابی ہمیں ہی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :