کابل حملہ، پاکستان کو ملوث نہ کیا جائے: دفتر خارجہ

پیر 24 مارچ 2014 22:25

کابل حملہ، پاکستان کو ملوث نہ کیا جائے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر واقعے کے بعد پاکستان پر انگلی اٹھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

کابل ہوٹل حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش باعث تشویش ہے۔

ہر واقعے کے بعد پاکستان پر انگلی اٹھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ کابل ہوٹل دھماکے میں ایک پاکستانی بھی زخمی ہوا تھا۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں آزادانہ اور منصفانہ صدارتی انتخابات کی حمایت کی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پر افغان وزارت داخلہ کی تشویش حیران کن ہے۔ افغان اعلیٰ قیادت طالبان سے مذاکرات کی حمایت کر چکی ہے۔