سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات،ایسوسی ایشن کی 8گھنٹے روزانہ اور اتوار کے روز بلا تعطل گیس فراہم کرنے کی تجویز ،(کل )دوبارہ ملاقات ہو گی

پیر 24 مارچ 2014 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین سپریم کونسل غیاث عبدا للہ کی قیادت میں ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید سے ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے سوئی ناردرن حکام کو سی این جی سیکٹر کو ہفتہ کے6دنوں کے دوران8گھنٹے اور اتوار کے روز بلا تعطل گیس فراہم کرنے کی تجویز دی ۔

سوئی ناردرن حکام نے موقف اپنایا کہ ایسوسی ا یشن سارا ہفتہ گیس مخصوص اوقات کے دوران فراہم کرنے کے دورانیے کی مانیٹرننگ کا نظام کمپنی کووضع کر کے دے ۔جسکے بعد دونوں طرف سے مزید ملاقاتیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور ایسوسی ایشن کا وفد کل(منگل)مزید قابل عمل تجاویز کیساتھ دوبارہ سوئی ناردرن حکام سے ملاقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :