آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 56کروڑڈالرقسط کی منظوری دے دی،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی تیسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے معاملے پر تبادلہ خیال ،رقم آئندہ دوسے تین روز میں مل جائیگی،وزارت خزانہ

پیر 24 مارچ 2014 21:13

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 56کروڑڈالرقسط کی منظوری دے دی،آئی ایم ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 56کروڑڈالرقسط کی منظوری دے دی،56کروڑڈالر آئندہ دوسے تین روز میں پاکستان کو مل جائیں گے،نجی ٹی وی کے مطا بق ٓآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پیر کو واشنگٹن میں ہوا،اجلاس میں پاکستان کو56کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دی گئی ،

رقم آئندہ دوسے تین روز میں پاکستان کو مل جائیگی ، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی تیسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیاجبکہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے معاملے پربھی تبادلہ خیال ہوا،اس موقع پرآئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔