حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے کالعدم تحریک طالبان کا 4کمانڈوز پر مشتمل ٹیم بنانے کا فیصلہ، وزیر داخلہ کا مذاکرات میں فوج اور خفیہ اداروں کی شمولیت کا گرین سگنل
پیر 24 مارچ 2014 21:12
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے 4بیوروکریٹ کے مقابلے میں 4کمانڈوز کی ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 4کمانڈوز کو براہ راست مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں سیاسی شوری کے سربراہ قاری شکیل اور ان کی ٹیم پشاور سمیت کسی بھی مقام پر جانے کو تیار ہے ۔
ابتدائی مرحلے کے لئے جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق ،سابقہ مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان ،کمانڈر امیر معاویہ اور مولوی زین اللہ کا نام فائنل کر دیا ہے ۔جن کی سربراہی کے لئے اعظم طارق کا نام لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے سیاسی شوری نے ہوم ورک مکمل کر دیا ہے۔(جاری ہے)
براہ راست مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں پیش کردہ شرائط پر عملی اقدامات اٹھانے کے بعد قاری شکیل فیصلہ کن مرحلہ شروع کرے گا۔
جس کے لئے مذاکراتی کمیٹیوں میں شامل اراکین کی تعداد بڑھائی جائیگی۔ جس میں فوج کی نمائندگی بھی متوقع ہے ۔کیونکہ طالبان کمیٹی نے گزشتہ دن وزیرداخلہ کے ساتھ ملاقات کے دوران مطالبہ کیا تھا جس پر وزیرداخلہ نے یقین دہائی کروائی تھی ۔دوسری طرف حکومتی کمیٹی بھی سیاسی شوری سے براہ راست مذاکرات کے لئے ہوم ورک کر رہی ہیں اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے اپنے اختیارات اور طالبان کی سیاسی شوری سے ملاقات کے لئے ایجنڈا تیا ر کیا ہے۔ اس ملاقات میں طالبان کمیٹی کی طرف سے کئے گئے مطالبا ت پر غور کیا گیا ہے وزیرداخلہ نے مذاکرات میں فوج اور خفیہ اداروں کی شمولیت کا گرین سگنل دیا ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.