عدالتی سکیورٹی کیلئے ہوم سیکرٹری اور پولیس کی مرتب کردہ تجاویز اور سفارشات منظوری کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی گئیں

پیر 24 مارچ 2014 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ہدایت پرعدالتی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی سربراہی میں سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ہوم سیکرٹری اور پولیس کی مرتب کردہ تجاویز اور سفارشات منظوری کے لئے چیف جسٹس کو بھجوا دی گئیں۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان ،آئی جی پنجاب خان بیگ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے،عدالت کی دیوار کو اونچا کرنے اور پولیس اہلکاروں کی نفری بڑھانے کے علاوہ کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے تجاویز دی گئیں۔اس موقع پر ہوم سیکرٹری اور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے حوالے سے مرتب کردہ تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں جنہیں جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بھجوا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :