بلوچستان سپورٹس فیسٹیول،ہاکی میچ میں منسٹر سپورٹس الیون نے گورنر الیون کو دو کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے دی

پیر 24 مارچ 2014 20:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) بلوچستان سپورٹس فیسٹیول 2014 کے سلسلے ایک شاندار ہاکی میچ منسٹر سپورٹس الیون اور گورنر الیون کے مابین جنرل موسیٰ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، میچ کے مہمان خصوصی چیف پوسٹ ماسٹر کوئٹہ جی پی او منظور احمد بنگلزئی تھے، مہمان خصوصی منظور احمد بنگلزئی کا دونوں کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، منسٹر سپورٹس الیون نے گورنر الیون کو دو کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے دی، منسٹر سپورٹس الیون کی جانب سے جلال نے دو گول اور فہد اور ڈاکٹر یوسف نے ایک ایک گول کیا، اس کے جواب میں گورنر الیون کی جانب سے عبدالنافع اور عبدالقادر نے ایک ایک گول گیا، دونوں ٹیموں کے مابین یہ شاندار میچ عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سراہا، میچ میں ایمپائرزکے فرائض محمد سلیم، عبدالوحید اور ولی نے ادا کئے، قبل ازیں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل امجد ستی اور دیگر عہدیداروں نے مہمان خصوصی چیف پوسٹ ماسٹر کوئٹہ جی پی او منظور احمد بنگلزئی کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ عہدیداران بھی موجود تھے، بلوچستان سپورٹس فیسٹیول 2014کے سلسلے میں ہاکی ٹورنامنٹ کے ججز میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر حاجی ذوالفقار، عبدالمنان لانگو، سعید احمد کاسی، بلال احمد جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں منظور احمد سرپرہ ، عبدالغفار مینگل، علی احمد سرپرہ و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :