قومی اسمبلی کے 10 ویں اجلاس کیلئے پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

پیر 24 مارچ 2014 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کے 10 ویں اجلاس کیلئے پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں چوہدری محمود بشیر ورک، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عذرا فضل پیچوہو، ایس اے اقبال قادری، قاضی گلاب جمال اور ڈاکٹر عارف علوی شامل ہیں جو سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی کارروائی چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :