پاکستان میں موبی کیش کی موبائل فنانشنل سروسز30 ہزارریٹیلرزتک پہنچ گئی‘ انیقہ افضل سندھو،2013 ء میں 12 ارب مالیت کی 7ملین ٹرانزیکشن ریکارڈ کیں ،موبائل فنانشل سروس کی سربراہ

پیر 24 مارچ 2014 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) موبی کیش نے اپنے آپریشنز کے پہلے 15 ماہ کے اندر ہی موبائل مالیاتی خدمات کے نیٹ ورک کو 30 ہزار سے زائد ریٹیلرز تک پھیلادیا ہے ۔ موبائل فنانشل سروسزکی سربراہ انیقہ افضل سندھو نے کہا کہ موبی کیش کیلئے ہمارا وژن یہ ہے کہ پاکستان کے شہریوں کیلئے ہرجگہ مالیاتی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایم ایف ایس فٹ پرنٹ کی دوردرازعلاقوں تک رسائی دراصل ہمارے تیزترین سروس پورٹ فولیو اورموبائل ولیٹ سروزکی تکمیل ہے جوپورے ملک میں ایم ایف ایس کے استعمال اوراس بارے میں شعور میں اضافہ کیلئے طویل عرصہ تک اپنی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

30 ہزار سے زیادہ ریٹیلرز کے ساتھ ، موبی کیش اپنے صارفین کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے محفوظ ترین طریقہ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موبی کیش نے 2013 ء میں 12 ارب مالیت کی 7ملین ٹرانزیکشن ریکارڈ کیں اور سہ ماہی بنیادوں پربھی اس میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :