اسلام آباد ائیرپورٹ پر جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان جانے والا مسافرگرفتار،ملزم قاسم نے جعلی پاسپورٹ 2800یورو میں خریدنے کا اعتراف کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے،ایف آئی اے حکام

پیر 24 مارچ 2014 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات میں ملزم قاسم نے جعلی پاسپورٹ 2800یورو میں خریدنے کا اعتراف کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو منڈی بہاوٴالدین سے تعلق رکھنے والا قاسم نامی شخص اسلام آباد سے یونان جارہا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ کا معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ پاسپورٹ سفر کرنے والے مسافر کا نہیں اور پاسپورٹ پر موجود تصویر کو بدلا گیا ہے،وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا تھاکہ ابتدائی تحقیقات میں ہی ملزم قاسم نے جعلی پاسپورٹ 2ہزار 800 یورو میں خریدنے کا اعتراف کرلیا جبکہ ملزم سے انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :