کینسر و دیگر موذی امراض کے علاج کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے وزیر خزانہ پنجاب ،عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر 102ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں مجتبیٰ شجاع الرحمن

پیر 24 مارچ 2014 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن،خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ کینسر و دیگر موذی امراض کے علاج کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے کیونکہ صوبہ کے ٹیچنگ و بڑے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولتیں میسر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں تمباکو نوشی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر سال لاکھوں افراد سگریٹ نوشی کے باعث چیسٹ کینسر کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور 600ملین لوگ تمباکو نوشی کی پیچیدگیوں کے باعث ٹی بی و پھیپھٹروں کی خطرناک بیماریوں سے متاثر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی قابل علاج مرض ہے اور باقاعدگی سے پورا علاج کرانے پر مریض مکمل صحت یاب ہوجاتا ہے اور اس مہلک سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پرڈاکٹرزو لوگوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت کا بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور مہلک بیماریوں سے بچاؤ ہے اور عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر 102ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے 17 ارب روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے، نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2،ارب روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امراض گردہ میں مبتلاغریب مریضوں کو مفت ڈائیلاسسز کے لئے 30 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ضلعی وتحصیل سطح پر بلامعاوضہ ادویات کی فراہمی کے لئے 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :