سندھ ہائی کورٹ نے شکار پور جرگہ کیس میں مزید2 ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی

پیر 24 مارچ 2014 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے شکار پور جرگہ کیس میں مزید2 ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سید نادر شاہ اور محبوب علی نے درخواست دائر کی تھی کہ انہیں شکار پور میں ہونے والے اس جرگہ کا علم نہیں اور نہ ہی وہ اس میں شریک تھے پولیس نے انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا ان کی حفاظتی درخواست ضمانت منظور کی جائے اس درخواست پر عدالت نے دونوں کی ایک ایک لاکھ روپے کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے دو راز قبل دیگر 7 ملزمان کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کرچکی ہے

متعلقہ عنوان :