سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی سزاوٴں کے خلاف اپیل کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی

پیر 24 مارچ 2014 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی سزاوٴں کے خلاف اپیل کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ مرتضی لاشاری اور سجاد تالپور کو عمر قید سنائی تھی جس کے خلاف ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اس کی سماعت کے موقع پر ملزمان کے وکیل رشید اے رضوی نے مقدمے کے پیپر بک میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی جس کو دور کرنے کی ہدایت کے ساتھہ عدالت نے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی