سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ف) کے رہنما خادم حسین کو ہراساں اور ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

پیر 24 مارچ 2014 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ف) کے رہنما خادم حسین کو ہراساں اور ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ف)کے رہنما خادم حسین نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے سیاسی حریف منظور وسان کی ایما پر ان کو پولیس تنگ کررہی ہے اور ان کے خلاف مقدمات دائر کیے جارہے ہیں پولیس کو اس عمل سے روکا جائے اور ایماندار افسر مقرر کرکے تحقیقات کرائی جائیں۔

اس درخواست پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ خادم حسین کے خلاف مقدمات درست ہیں اور ان کی تحقیقات کی جاررہی ہیں جس پر عدالت نے حکم دیا کہ جو تفتیش کی جارہی ہے وہ جاری رکھیں لیکن ان کو ہراساں نہ کیا جائے اور نہ ہی ٹھوس شواہد کے بنا گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :