بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں کو فروری 2014ء میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت صارفین سے وصولیوں میں 6فیصد کمی کا سامنا رہا ،فروری 2014ء میں کمپنیوں نے سرکاری محکموں ،عام صارفین کو 67647ملین روپے کے بل جاری کئے ،54928ملین وصول ہو سکے حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس مد ت میں لائن لاسز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ‘دستاویزات

پیر 24 مارچ 2014 19:35

بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں کو فروری 2014ء میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں کو فروری 2014ء میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت سرکاری محکموں اورعام صارفین سے وصولیوں میں 6فیصد کمی کا سامنا رہا ،فروری 2014ء میں 10کمپنیوں نے سرکاری محکموں اور عام صارفین کو 67647ملین روپے کے بل جاری کئے اور54928ملین روپے وصول ہو سکے ،حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس مد ت میں لائن لاسز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

دستاویزات کے مطابق لیسکو نے فروری 2014ء میں سرکاری محکموں اور عام صارفین کو کل 17934ملین کے بل جاری کئے جبکہ اسکے مقابلے میں وصولی 14527ملین رہی جبکہ فروری 2013ء میں کل 10722ملین کے بل جاری کئے گئے جبکہ وصولی 10560ملین رہی ۔ گیپکو نے فروری 2014ء میں 5983ملین کے بل جاری کئے جبکہ اسکی وصولی 5499ملین روپے وصول کئے جبکہ گزشتہ سال اسی مد ت میں کل4031ملین روپے کے بل جاری کئے گئے وصولی کی شرح 4045ملین رہی ۔

(جاری ہے)

فیسکو نے فروری 2014ء میں کل 9091ملین روپے کے بل جاری کئے جبکہ وصولی 8949ملین روپے جبکہ گزشتہ اس ماہ 6655ملین کے بل جاری کئے گئے جبکہ 6844ملین رہی ۔ آئیسکو نے فروری 2014ء میں سرکاری محکموں اور عام صارفین کو 8575ملین روپے کے بل جاری کئے جبکہ وصولی6771ملین روپے رہی جبکہ گزشتہ سال فروری میں 6343ملین کے بل جاری کئے گئے اور 5417ملین روپے کی وصولی ہوئی ۔

میپکو نے رواں سال 2014ء فروری میں 9851ملین روپے کے بل جاری کئے جبکہ وصولی 9649ملین روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ 6736ملین کے بل جاری کئے گئے او ر6451ملین روپے کی وصولی ہوئی ۔ پیسکو نے فروری 2014ء میں 5670ملین روپے کے بل جاری کئے جبکہ وصولی 5045ملین رہی جبکہ گزشتہ سال فروری میں سرکاری محکموں اور عام صارفین کو 5158ملین کے بل جاری ہوئے جبکہ 4487ملین روپے وصول ہو سکے ۔

ٹیسکو نے فروری 2014ء میں کل 1130ملین کے بل جاری کئے جبکہ وصولی صرف 71ملین ہو سکی ۔ اسی طرح فروری 2013ء میں 771ملین کے بل جاری کئے گئے جبکہ صرف 48ملین روپے وصول ہو سکے ۔ حیسکو نے فروری 2014ء میں کل 2978ملین کے بل جاری کئے جبکہ 2291ملین وصول کئے گئے جبکہ فروری 2013ء میں کل 2166ملین کے بل جاری کئے گئے جبکہ صرف 1557ملین کی وصولی ہو سکی ۔ سیپکو نے فروری 2014ء میں کل 2279ملین کے بل جاری کئے جبکہ وصولی 1416ملین کی وصولی ہو سکی اسکے مقابلے میں فروری 2013ء میں کل 1985ملین کے بل جاری ہوئے جبکہ وصولی 1097ملین روپے رہی ۔

کیسکو نے فروری 2014ء میں 4156ملین کے بل جاری کئے اور صرف 708ملین روپے وصول کئے اسی کمپنی نے فروری 2013ء میں 2682ملین کے بل جاری کئے جبکہ صرف 612ملین روپے وصول کئے ۔ دستاویزات کے مطابق ان کمپنیوں نے فروری 2014ء میں کل 67647ملین کے بل جاری کئے جبکہ 54928ملین روپے وصول کئے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ کل 47248ملین کے بل جاری ہوئے اور 41117ملین روپے وصول کئے ۔ دستاویزات کے مطابق 132کے وی اور اس سے نیچے سسٹم میں لیسکو کے فروری 2014ء میں لائن لاسز 5.3فیصد جبکہ گزشتہ ماہ اسی مدت میں 4.3فیصد تھے ۔

گیپکو کے فروری 2013ء میں لائن لاسز 4.3فیصد تھے جو رواں سال فروری میں کم ہو کر 3.8فیصد پر آ گئے ۔ فیسکو میں فروری 2014ء میں لائن لاسز 6.1فیصد رہے جو گزشتہ سال اسی ماہ میں -2.3تھے ۔ آئیسکو میں فروری 2014ء میں لائن لاسز -3.5فیصد جبکہ فروری 2013ء میں -2.5رہے ۔ میپکو میں فروری 2014ء میں 7.6فیصد جبکہ فروری 2013ء میں 10.4فیصد تھے ۔پیسکو،ٹیسکو میں فروری 2014ء میں 24.0فیصد تھے جو فروری 2013ء میں 23.1فیصد ریکارڈ کئے گئے ۔

حیسکو میں 2014ء فروری میں 12.7جبکہ فروری 2013ء میں 13.2تھے ۔ سیپکو میں فروری 2014ء میں 22.2فیصد جبکہ فروری 2013ء میں 23.1فیصد تھے ۔ کیسکو میں 2014ء فروری میں 22.0فیصد جبکہ فروری 2013ء میں 20.6فیصد تھے۔ مجموعی طور پر 2014ء فروری میں 10.0فیصد ریکار ڈ کئے گئے جبکہ یہی فروری 2013ء میں 9.2فیصد تھے۔ جبکہ 11کے وی اور اس سے نیچے سسٹم میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیو ں میں فروری 2014ء میں 8.8جبکہ فروری 2013ء میں 8.7فیصد لائن لاسز تھے۔

متعلقہ عنوان :