قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق کی عمانی وفد سے ملاقات،پرامن بقائے باہمی کے مقصد کیلئے دونوں ممالک کے دینی وسیاسی رہنماؤں کے درمیان مسلسل رابطے ضروری ہیں، ارکان وفد،اسلام بارے پھیلائی جانیوالی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے اپنے طرزعمل کو نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنا ضروری ہے،سینیٹر راجہ ظفر الحق

پیر 24 مارچ 2014 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) سلطنت عمان کے 6 رکنی وفد نے سلطنت عمان کی وزارت برائے اوقاف و مذہبی امور کے مشیر ڈاکٹر محمد سعید خلیفہ المامری کی زیر قیادت پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات کی اور انہیں مذہبی کتب اور طریقہ کار کے بارے میں نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی جبکہ سلطنت عمان میں طویل عرصے سے جاری رواداری اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کے ذریعے پر امن بقاء باہمی کے مقصد کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے دینی و سیاسی رہنماوٴں کے درمیان مسلسل رابطوں پر زور دیا ۔سینیٹر راجہ ظفر الحق نے اسلام کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنے طرز عمل کو نبی رحمتﷺ کے اسوہٴ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پرزور دیا جس کیلئے مسلسل اجتماعی اور انفرادی کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :