ورلڈٹی 20:جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست دیدی

پیر 24 مارچ 2014 19:15

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) بنگلادیش میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں یہ جنوبی افریقہ کی پہلی کامیابی ہے۔نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر نے سب سے زیادہ 62 رنز اسکور کیے جبکہ کین ولیم سن کے 51رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے 4 وکٹیں حاص کیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 170رنز اسکور کیے تھے۔171 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم 8 وکٹ پر 168 رنز ہی بناسکی۔

متعلقہ عنوان :