ملائیشین وزیراعظم نے لاپتہ طیارے کے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے کا اعلان کر دیا ، طیارے میں موجود کوئی شخص زندہ نہیں بچا ، طیارے میں سوار افراد کے لواحقین کو آگاہ کر دیا ، وزیراعظم نجیب رزاق

پیر 24 مارچ 2014 19:14

ملائیشین وزیراعظم نے لاپتہ طیارے کے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے کا اعلان ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) ملائیشین وزیراعظم نے 2ہفتے سے لاپتہ طیارے کے تباہ ہونے کی بلآخر تصدیق کر دی ہے ، کوالالمپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ تحقیقات سے اندازہ ہوا ہے کہ طیارے کی آخری پوزیشن بحر ہند کے وسط میں تھی ، طیارہ بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا اور طیارے میں موجود کوئی شخص زندہ نہیں بچا ،

انہوں نے کہا کہ طیارے میں موجود تمام مسافروں کے اہلخانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ، انہیں مزید معلومات سے بھی آگاہ کریں گے ، یاد رہے کہ ملائیشیا طیارہ 2ہفتے قبل کوالالمپور سے چین کیلئے پرواز لی تھی لیکن پرواز کے کچھ دیر بعد اُس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا اور تب سے طیارہ کی تلاش جاری تھی ۔