ExD کا پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کے فروغ کا بھرپور عزم،معروف سافٹ وئیر ہاؤس پاکستان بھر میں SAPٹریننگ سنٹر کھولے گا

پیر 24 مارچ 2014 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) پاکستان کے معروف سافٹ وئیرسلوشن فراہم کرنے والے ادارےExcellence Delivered(ExD) نے آج ملک بھر میں IT ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے اس عزم کی تکمیل کے لیے ExDاپنا پہلا SAPسنٹر فیصل آباد میں کھول رہی ہے۔ExDپہلے سے ہی SAP ٹریننگ فراہم کر رہی ہے جو کہ لاہور میں واقع اِس کےSAP سندیافتہ صدر دفتر میں فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ ماہ کے اس ٹریننگ پروگرام میں طالب علموں کے تجربہ، علم اور مہارت کی بنیاد پر SAPپروفیشنلز ان کو 100%اندرون اور بیرون ملک ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ExD کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ساجد مصطفی سید نے کہا " دنیا بھر میں SAPکنسلٹنٹس کی بھرپور مانگ ہے مگر ہماری یہ بدقسمتی ہے کے پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی میں اس کی مناسب ٹریننگ نہیں دی جاتی۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے اس پروگرام کے تحت اس کمی کو دور کریں بلکہ نمایاں طالب علموں کے لیے بہترین SAP ٹریننگ فراہم کریں"۔2014 کے اہتمام پر ExD پاکستان کے دوسرے شہروں بالخصوص کراچی، ملتان، پشاوراور ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ افغانستان کے شہر کابل میں بھی SAP ٹریننگ سنٹر کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :