وزیر داخلہ کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک

پیر 24 مارچ 2014 17:36

وزیر داخلہ کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس، ڈی جی آئی ایس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ مذاکرات کی کامیابی کے لئے اراکین سے تجاویز طلب کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں طالبان سے متوقع ملاقات کے حوالے سے ایجنڈے پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومتی کمیٹی کو فوری فیصلے کا مینڈیٹ دینے سے متعلق بات چیت بھی ہوئی اراکین نے مختصر مدت میں مذاکراتی عمل کو مکمل کرنے کی تجویز دی۔

متعلقہ عنوان :