پاکستان کے بیرونی قرضوں اور واجبات میں4ارب ڈالر کمی

پیر 24 مارچ 2014 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) پاکستان کے بیرونی قرضوں اور واجبات میں 4 ارب ڈالر کمی ہوگئی۔زرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی بیرونی قرضے اور واجبات 59 ارب 38 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔ یہ قرضے 31دسمبر 2012 کو 63 ارب37 کروڑ ڈالر تھے۔

(جاری ہے)

سال 2013 کے دوران اسٹینڈ بائی ارجنٹ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضے کی ادائیگی کے باعث بیرونی قرضوں اور واجبات میں کمی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے سال 2008 میں آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارجنٹ پروگرام کے تحت 11 ارب30 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملنا تھا لیکن پاکستان کو11 ارب30 کروڑ ڈالر کے بجائے 7 ارب 60 کروڑ ڈالر کے قرضے ملے تھے، جبکہ3 ارب70 کروڑ ڈالر کے قرضے روک لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :