مولانا فضل الرحمن کا حاجی ولی اللہ کی وفات پر اظہار افسوس، مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

پیر 24 مارچ 2014 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مو لا نا عبید اللہ اور مو لا نا فضل الرحیم کے بھائی حاجی ولی اللہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ مر حوم نے جامعہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے مو لا نا عبید اللہ کے نام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انھیں حاجی ولی اللہ کی وفات پر دلی دکھ ہوا ہے ۔

جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری مر کزی تر جمان مو لا نا محمد امجد خا ن اور صو بائی امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی ،مو لا نا جمیل الر حمن در خواستی ،ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر راہنماؤں نے بھی حاجی ولی اللہ کی وفات پر افسوس کا اظہارکیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ رب العزت مر حوم کی قبر کو منور فر مائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فر مائے اور خاندان کو صبر نصیب فر مائے انہوں نے کہا کہ مر حوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے دیگر راہنماؤ ں مو لا نا محب النبی ،مو لا نا سیف الدین سیف ،مو لا نا قاری ثناء اللہ ،حافظ اطہر عزیز ،قاری امجد سعید ،قاری زبیر اکمل ،حافظ عبد الواجد،محمد افضل خان،قاری نذیر احمد نے بھی حاجی و لی ا للہ کے انتقال پردکھ کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :