حکومت نے مختصروقت میں محدود وسائل کے باوجودریکارڈ کام کیا،چوہدری محمودالحسن چیمہ

پیر 24 مارچ 2014 17:16

فیروزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء )مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی پانی وبجلی چوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مختصراً وقت میں محدود وسائل کے باوجودریکارڈ کام کیا،اور عوامی عدالت میں سرخرو ہوئی ،سابقہ حکومتوں کی طرح وسائل کی کمی کا ڈھنڈوراپیٹنے کی بجائے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پرحکمت عملی اختیار کر کے بحرانوں کا مقابلہ کیا اور بڑئے منصوبہ جاتشروع اور تکمیل کے مراحل تک پہنچائے ،آج توانائی کا بحران موجودہ حکومت کی واضع حکمت عملی کے باعث دم تور رہا ہے ، اور بڑی حدتک توانائی بحران پر قابو پا لیا گیا ہے ،انشاللہ مختصراً میں بجلی بحران کو پوری طرح ختم کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے سامنے سرخرو ہو گئی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق ایم پی اے چوہدری مسعوداحمد کی رہائش گاہ پران کی والدہ محترمہ کی وفات پرتعزیت کے بعدزرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس دواران انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی،چوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے مکمل طور پر سنجیدہ ہے ،اور انتخابات میں عوام سے کئے گئے ایک ایک ایک وعدئے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے چولستان کی تعمیر وترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہبازشریف کی طرف سے 2ارب 37کروڑ روپے کا پیکیج مسائل کے حل اور چولستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرئے گا،اس موقع پر بیت المال کے سابق ضلعی چیئرمین چوہدری محموداحمد چیمہ ،مسلم لیگ ن پنجاب کونسل کے رکن انجینئر چوہدری ارشدعلی طاہر ،مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری محمدباقرالزمان ،سابق وئس چیئرمین بلدیہ آصف رشیدرحمانی ،میاں احسن رسول ،چوہدری زاہد حسین چیمہ اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل لیاقت پور کے صدر چوہدری کامران مسعوداور علی رضا ندیم بھی موجودتھے۔