پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن کو حل کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم
پیر 24 مارچ 2014 16:14
ہیگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں امریکا کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہیگ میں وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو کئی مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے جن پر ہم باہمی تعاون کے تحت قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں اور آگے بھی امریکا کا تعاون ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔(جاری ہے)
جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، امریکا پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے اور امریکا پاکستان کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کی لئے تعاون کررہا ہے۔
انہوں نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے ان کی پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی جو انتہائی تعمیری تھی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی جلد ملاقات ہوگی جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.