فلم”ریو ٹو“ کے ہندی ورژن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

پیر 24 مارچ 2014 14:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء)ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم”ریو ٹو“ کے ہندی ورژن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور عمران خان نے اینی میٹڈ فلم میں آواز کا جادو جگایا ہے۔

(جاری ہے)

ریو ٹو کی کہانی نیلے طوطوں کی ہے جو اپنے کھوئے دوستوں کی تلاش میں کے جنگلات کا رخ کرتے ہیں ۔ ریوٹو انگلش زبان کے علاوہ ہندی ، تامل ، تلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی ۔ فلم کے ہندی ورڑن میں بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا جیول کی زبان بنی ہیں جبکہ اداکار عمران خان نے بلو کو آواز دی ہے۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم 11 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز ہو گی ۔