مارشل آرٹ اور ایکشن سے بھرپور فلم”دی ریڈ 2 “کانیاٹریلر ریلیز

پیر 24 مارچ 2014 14:28

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء)مارشل آرٹ اور ایکشن سے بھرپور فلم”دی ریڈ 2 “کانیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ایکشن سے بھر پور فلم ”دی ریڈ 2 “2012میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ” دی ریڈ“ کا سیکول ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے اس حصہ کی کہانی پولیس اور مافیا کے درمیان جاری جنگ کے گِرد گھو م رہی ہے۔انڈونیشیا کی اس فلم میں مارشل آرٹس کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا ہے۔جرم اور حق کی اس لڑائی پر مبنی فلم”دی ریڈ 28“2 مارچ کو ریلیز کی جائیگی۔