ہالی ووڈ فلم ”مسٹر پی باڈی اینڈ شرمن“ باکس آفس پر چھا گئی

پیر 24 مارچ 2014 14:28

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ فلمیں دنیا بھرمیں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہیں ، ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم ”مسٹر پی باڈی اینڈ شرمن“21 ملین ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس پر چھا گئی۔جدید ٹیکنالوجی اور فنی مہارت سے سجی ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ فلمیں بچوں اور بڑوں سبھی میں مقبول ہیں۔ان دنوں ہالی وڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم مسٹر پی باڈی اینڈ شرمین کا باکس آفس پر جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم اکیس عشاریہ آٹھ ملین ڈالر بزنس کیساتھ سرفہرست ہے۔دوسرے نمبر پر ایکشن فلم رائز آف این ایمپائر 300 ہے جو دھواں دھار ایکشن کے باعث دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔اب تک انیس ملین ڈالرسے زائد سمیٹ چکی ہے جبکہ اس کی کامیابیوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ہالی وڈ باکس آفس پر تیسرا نمبر فلم نیڈ فار سپیڈ کا ہے جو 17 عشاریہ آٹھ ملین ڈالر کما چکی ہے۔کرائم سٹوری پر بنی اس ایکشن فلم کو بھی شائقین خوب پذیرائی بخش رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :