ایم کیو ایم فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا بیان واپس لے، خورشید شاہ

پیر 24 مارچ 2014 14:17

ایم کیو ایم فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا بیان واپس لے، خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا بیان واپس لے ورنہ متحدہ کے ساتھ بیٹھے تو لگے گا ان کے مؤقف کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے ہمیشہ مارشل لا کی حمایت کی حالانکہ انہیں سمجھنا چاہئے کہ ملک و قوم کی بقا جمہوریت میں ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی دعوت کبھی قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات جمہوریت کا حصہ ہیں اور آج ان سے تو کل کسی اور جماعت سے بھی جمہوریت کی بقا کے لئے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا نیا آئی جی جلد مقرر کردیا جائے گا اور عدالت کے حکم کی تعمیل ہوگی۔